نام امرہ عابد :پروفائل حکیم سید شبیرعلی Imra
پروفائل نام امرہ عابد (BS III) ( 2k15\mc\34) پروفائل حکیم سید شبیرعلی نیم حکیم خطرہ جان،نیم مولا خطرہ ایمان ، یہ کہاوت تو سنی ہی ہوگی ، یہ کہاوت کس حد تک درست اور کتنی غلط ہے ،اس بات کا اندازہ تب ہوا جب ہم ملے ایک ایسے شخص سے جو دکھنے میں ایک خوش اخلاق خوش مزاج ،گندمی رنگت ،چہرے پہ کالی اور سفید داڑھی سجائے،آنکھوں پہ چشمہ لگائے ،درمیانے قد والے ،سر پہ ٹوپی رکھے ہوئے بیٹھے اپنے سیدی طبیب خانے میں مریضوں سے اظہارے شفقت کرتے حکیم سید شبیرعلی سے ، حکیم سید شبیرعلی۔۔۔۔ کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 میں پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم قریب ہی پرائمری اسکول سے حاصل کی ،گھریلو مسائل کی گرفت میں آکرپانچویں جماعت سے اسکول ترک کرنا پڑا اور بچپن ہی میں حکیم صاحب نے اپنے والد کا ساتھ دیا اور قالین بنانے کے کارخانے میں ملازمت اختیار کی لیکن حکیم صاحب کو پڑھنے کا بے شوق تھا اس لیئے حکیم صاحب نے ملازمت کے ساتھ ساتھ پراؤیٹ تعلیم بھی جاری رکھی اور پراؤیٹ ہی نویں اور دسویں جماعت کا امتحان دیا میٹرک کے امتحان کے بعد آگے تعلیم حاصل کرنے کے لیئے سائنس سبجیکٹ پڑھنے ...