جنید برمانی فیچر Junaid Birmani
Corrected Resent by Junaid جنید برمانی فیچر BS-III 2K15/MC/111 حیدرآباد کی اعلیٰ اور منفرد تفریح گاہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے فتح چوک کے قریب ایک بولیورڈ شاپنگ مال تعمیر کیا گیا ہے جس میں لوگوں کی سیر و تفریح کے لئے بہت سی چیزیں موجود ہیں جن میں سے ایک انڈو ر تھیم پارک بھی ہے یہ حیدر آباد کا پہلا بین الاقوانی طرز کا تھیم پارک مانا جاتا ہے ۔ جہاں انسان زندگی کے بیشتر مسائل میں اُلجھا ہوتا ہے تو وہیں اسے ذہنی سکو ن بھی درکار ہوتا ہے اور ذہنی سکون کے لئے سیر و تفریح سے اچھی کوئی چیز نہیں ، سیر و تفریح انسان کو کچھ وقت کے لئے زندگی کی مشکلات و مسائل سے دور لے جاتی ہے ۔ تفریحی جگاہوں پر انسان اپنے دستوں یا فیملی کے ساتھ جانا پسند کرتا ہے ۔ سپر اسپیس انڈور تھیم پارک کے ہیڈ اور دی ڈپارٹمنٹ (ر)میجر طاہر کے مطابق اس تھیم پارک کا قیام 9اپریل 2017 ء کو ہوا ، اس انڈور تھیم پارک میں 2سال کی عمر کے بچے سے 85سال تک کی عمر کے لوگوں کے لئے مختلف رائڈز موجود ہیں ، اس تھیم پارک میں موجود رائڈز اور اور گیمز درج ذیل ہیں ۔ (۱)سوفٹ پلے ایریا :اس میں ڈیڑھ سال سے آ ٹھ سال ت...