حیسکو کی وجہ سے عوام پریشان



Group

Hafiz Muhammad Talha roll 31
Did not sned their portions:
Muhammad Bilal roll 49
Muhammad Bilal roll 48
Ahsan Ali roll 09
Abdul Rehman roll 04




انویسٹیگیٹو رپورٹ
حیسکو کی وجہ سے عوام پریشان
حیسکو حیدر آبا کا ایک ایسا ادا ارہ ہے جو پو رے حیدر آبا د کو بجلی مہیا کرتا ہے جو حیدر آبا د کے بجلی سے متعلق نظا م کو سنبھا لتا ہے اور اپنے مطا بق الگ الگ سب ڈویژن کے تحت کا م کو تقسیم کر دیتا ہے نوا ز شریف کے دورِ حکو مت1988ء میں حیسکو ادارے کاقیا م ہو ا۔جس کا مقصد حیدر آباد اور اس کے اضلا ع میں بجلی کی فر اہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔جہاں تک اس کوقائم کرنے کی بات ہے وہ کامیابی کے ساتھ ہوا لیکن کچھ لوگ اس کامیابی کا تسلسل اور اس ادارے کا اسٹینڈرڈ بر قرار رکھنے میں کامیاب نہ رہے اور رشوت اور پیسوں کے عوض غیر قا نو نی کنکشن، غلط ریڈنگ،نا جا ئز ڈٹیکشن جیسے غلط کا مو ں میں ملو ث ہو گئے جس کی وجہ سے عوا م چو ری کی طرف مائل ہوگئی۔ حیدرآباد میں آہستہ آہستہ بدعنوانی شروع ہوگئیں اور حید ر آ باد میں چو ری شروع ہو گئی اور یہ رجحان بڑھتا ہی گیا۔ ابتدا میں توچوری کا سلسلہ چند علا قوں میں تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک وباء بن گیا اور آج تقر یباً 10میں سے6 فیصد لو گ اس بیما ری میں مبتلا ہیں۔ اس طرح حیسکوکا معیار گرتا گیا اور چند ہی سا لوں میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب چوری کر نے کو جا ئز قرار دے دیا گیا اور کھلے عا م چور ی کیلئے کنڈے لگے ہو ئے دکھا ئی دیتے ہیں ،یہ تو تصویر کا ایک رخ ہے اس کے علاوہ ادارے کے عملے نے اس کو ختم کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اس بات کی تو پہلے ہی آسانی تھی کہ عوام چو ری کر رہی تھی مگر حیسکو امپلا ئز نے بھی پیسوں کے خا طر خو ب ملّی بھگت کی، ہمارے ملک کی باگ ڈور ان لوگوں کے ہاتھ میں سوپ رکھی ہے جو خود ملک کو کھا نے میں لگے ہو ئے ہیں تو ایسے لوگ ملک کو کس طرح فروغ دیں گے۔ یہ بھی ایک حیرانی کی بات ہے کہ موجودہ ادارے کے سر براہ ملک کی حالت سے باخوبی واقف ہیں تو وہ کونسی ایسی وجوہات ہیں جس کے باعث وہ اس ادرے سے کرپشن کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔کر پشن دراصل ہمارے ملک کی جڑو ں کو کھو کلا کر رہی ہے لیکن ہم ہمیشہ اسکا ذمہ دار اپنے حکمرانوں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں لیکن ہم شاید بھول جاتے ہیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں ہم نے ناجائز اور غیر قانونی سہولیات فراہم کرکے اس مقام تک پہنچایا ہے تو ایسے لوگ جن کی بنیاد ناجائز طریقے سے اٹھائی گئی ہے ان سے جائز کاموں کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ 



2k15/MC/31حافظ محامحمد طلحہٰ
حیسکو اِمپلا ئز خود کرپشن میں ملو ث
12جنوری 2017کو حیسکو کے چیف ایگزیکیٹو آفسر واٹر اینڈ پا ور ریگو لیٹری اتھا ر ٹی نے میٹنگ میں بتا یا کہ 66 ٹیمز بنا ئی گئی ہیں جو چو ری اور کر پشن کر نے والے لو گو ں کے خلا ف آپر یشن کر یں گے اور اس ٹیم نے340 ٹرانسفا ر مر ہٹائے جہا ں سے بلز کی ادا ئیگی نہیں ہو رہی تھی اور اس ٹیم نے شھر کے مختلف علا قو ں میں سے7,000غیر قا نو نی کنکشن ہٹائے اخبار کو یہ سرخی جب نظر سے گزری تو بڑی حیرانی ہوئی کیونکہ یہ چھاپے جہا ں پر مارے گئے تھے جس سے ذہن میں مختلف سوالوں نے جنم لیا اور بقیہ خبر پڑھنے کا ارادہ کیا بقیہ خبر پڑھنے سے پتہ چلا کہ وہ صارفین کسی ایک شخص کی چوری یا ڈکیتی میں ملوث نہیں تھے بلکہ اس سے بھی کئی گناہ بڑے جرم یعنی قومی خزانے کی چو ری میں ملوث تھے۔ 
لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جو لوگ ان کرپشن میں ملوث تھے ان کے خلاف کو ئی سخت کاروائی نہیں کی گئی صرف کنکشن منقطع کر دیئے گے اور جر ما نہ لگا دیا گیا اس سے زیا دہ عملِ جراہی کیو ں کی گئی جبکہ یہ لوگ قو می خزانے میں سے چوری کر رہے تھے با ت ا صل میں یہ ہے کہ اگر انکے مسا ئل پر گہری نگا ہ ڈالی جا تی تو سچ سا منے آ جا تا اور یہ چھا پے ما رنے والی ٹیمز کے افراد خود ان میں ملو ث نظر آتے۔
حیسکو کے سب ڈویژن کی با ت کی جا ئے تو انکا تو کہنا ہی کیا کنڈے پر اے سی چل رہے ہیں۔بجلی چوری، حیسکو کی کا لی بھیڑیں کنڈا ما فیا سے15سو سے تین ہزا ر روپے منتھلی و صول کر رہی ہیں حیسکو کی ریکوری ٹیم بھی کنڈے دیکھ کر آکھ موند لیتی ہے، با قا عدگی سے بجلی کا بلز ادا کر نے والوں کو حرا سا ں کیا جا رہا ہے۔ نا جا ئز ڈٹیکشن بلز سے صارفین کے بل تین لا کھ رو پے تک پہنچ گئے عوا می نما ئندے، نیب اور ایف آئی اے صارفین کو حیسکو کے مظا لم سے بچا ئیں۔
حیدرآبا د کے امیر مو لا ناعبدالواحد خا ن سو تی نے لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے ستا ئے ہوئے شہر کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے وفد سے با ت چیت کے دوران کیا، انہو ں نے کہاکئی کئی دن بجلی کے ٹرانسفا رمر خراب ہوتے ہیں اور وپڈا کے اہل کا رغفلت اور نا اہلی کا مظا ہرہ کر تے ہیں اور اگر عوا م النا س واپڈا کے دفا تر جا تے ہیں تو وہا ں پر عوام کی کو ئی سنوا ئی نہیں ہو تی جس کی وجہ سے لو ڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے ستا ئے ہو ئے لو گو ں میں بے چینی اوراضطراب پا یا جا تا ہے،انھو ں نے کہا شھرو ں میںیو میہ 8سے10گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے لو گو ں کا کا رو با ر ٹھپ ہو رہا ہے۔
حیدر آبا د سب ڈویژن کے یونین آفسر سیدّ نظا م علی سے ان تمام مسائل کے صو رتِ حا ل کے با رے میں پو چھا تو انھو ں نے کہا کہ اس نظا م کا درست ہو نا بہت مشکل ہے تو کیا ایماندار آدمی اسی طر ح پستا رہے گا ؟پاکستا ن میں ایما ندا ر آدمی کی کوئی قدر نہیں کیو نکہ پا کستا نیوں میں ایما ن کی کمی اور مال کی محبت آگئی ہے یہاں اُسی آدمی کی قدر ہے جو ما حول کے ساتھ چل رہا ہے انکے الفاظوں کا مطلب یہ ہے کہ تم بھی چوری کرو اور یہ سب چلنے دو اور زیا دہ شو ر نہیں کرو اس مسئلے کے لئے۔ 
میٹر ریڈر محمد جلا ل شیخ سے ان مسا ئل کے با رے میں جاننا چا ہا تو انھو ں نے کہا کہ جن مسا ئل کے با رے میں آپ مجھ سے کہے رہے ہو ان مسا ئل کا میں بھی شکا ر ہو ں تو پھر آپ ان مسا ئل کے حل کے لئے کیسے ہماری مدد کر سکتے ہیں؟ انھو ں نے کہا کہ میں حرام ما ل نہیں کما تا اسی لئے میر ے سا تھ کا م کر نے والے مجھے تر چھی نگا ہو ں سے دیکھتے ہیں نا جا ئز ڈٹیکش لگنے سب سے بڑی وجہ یہ ہو تی ہے کہ جس علا قے میں یونٹ کی ریکوری پو ری نہیں ہو تی تو پھر یو نٹ کی ریکوری پو رے کرنے کے لئے اس ڈی او اور انچا رج ٹیم بیٹھ کر مختلف بلز پر ڈ ٹیکشن لگا دیتے ہیں حا ل ہی میں میرے گھر میں بھی ڈٹیکشن لگا ہے، پھر اسکا حل کیاہے ؟میر ے حسا ب سے کچھ نہیں اگر آپ وہا ں جا ئینگے تو وہ آپکو ہی قصور وار ٹھرا ئیں گے اور آپکو ٹا لتے رہیں گے، دُعا کرو کہ کو ئی اچھا رہنما ء آجا ئے تا کہ ہما را ملک ان پریشا نیو ں سے نجا ت حا صل کرے اس کے علا وہ کو ئی حل نہیں ہے۔ 



2k15/mc/48محمد بلال
لیبر اسوسیشن کا ادارے پر دباؤ
کچھ نہیں لکھا۔
2k15/mc/49محمد با ل
غیر قا نو نی کنکشن
کچھ نہیں لکھا۔
2k15/mc/04عبد الرحمٰن
عوام نا جا ئز ڈٹیکشن سے پریشا ن
کچھ نہیں لکھا۔
2k15/mc/09احسن علی
حیسکو کی نا قص گا ڑیا ں
کچھ نہیں لکھا۔

Comments

Popular posts from this blog

Yousuf Laghari Profile by Nimra

Aqeel Ahmed Soomro

TWO OLD GOVERNMENT SCHOOLS OF HYDERABAD CITY