Junaid Birmani Article
جنید احمد برمانی آرٹیکل
بی ۔ایس پارٹ تھری
رول نمبر:2K15/MC/111
نوکری کے نام پر نیٹ ورک مارکیٹنگ کمپینز کا دھوکا
نوجوان ہر ملک کاسرمایہ ہوتے ہیں ۔ ہر شخص پڑھ لکھ کر اپنے پاو ¿ں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روز گار ہیں اور اپنا پیٹ پالنے کے لئے جگہ جگہ نوکری تلاش کرتے ہیں ۔ آج کے دور میں ٹیکنا لوجی کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے پھر چاہے وہ سوشل میڈیا ہو یا آن لائن شاپنگ یا پھر جاب کی آفرز لہٰذا مختلف کمپنیاں اپنی ویب سائٹس یا پھر کسی اخبار میں نوکریوں کے اشتہار دیتی ہیںایسے ہی ایک بے روزگار نوجوان نے نوکری کی تلاش کرنے کے لئے مختلف ویب سائٹس
وزٹ کیں اور اُن سے رابطے کےے۔
ایک مشہور ومعروف اور جانی مانی ویب سائٹس او۔ ایل ۔ ایکس (OLX)جو کہ ایک بین الاقوامی طرز کی ویب سائٹس مانی جاتی ہے اس میں جاب کیٹیگری میں نوکریوں کے اشتہار دیکھے ، کیوں کہ وہ شخص حیدرآباد کا رہائشی تھا اس لئے اس شخص نے حیدرآباد میں موجود نوکریاں ڈھونڈنا شروع کیں ، اس ویب سائٹ میں بہت سی نوکریوں کے اشتہار تھے نوجون نے اس نے رابطے کےے اور خود کی یقین دہانی کے لئے ان سے پوچھا کہ آپ کے تحریر کردہ پوسٹ پر نوکریاں موجود ہیں ؟ جس سے رابطہ ہوا اُس نے بتایا کہ ہمارے یہاں مختلف شعبے ہیں جس میں صحت،تعلیم، سیلز ، مارکیٹنگ اور کئی قسم کے شعبے موجود ہیں ، نوجوان نے سوال کیا کہ یہ سارے شعبے حیدرآباد میں کام کرتے ہیں ؟ یا شہر سے باہر بھیجا جا ئے گا ؟ تو جواب ملا کہ یہ سب شعبے حیدرآباد میں ہی کام کرتے ہیں اور ایک اِ ن ڈور آفس ورک کیا جاتا ہے ، آپ کل ہمارے
آفس تشریف لائیں اور اپنے ساتھ اپنی CVاور قومی شناختی کارڈ لے کر آئیے گا ۔
نوجوان اگلے دن صبح 11بجے ان کے آفس پہنچا تو دیکھا وہاں اور بھی بہت سے بے روزگار نوجوان لڑکے لڑکیاں اور کچھ بڑی عمر کے لوگ بھی موجود تھے اس نوجوان کے مطابق اُنہیں ایک فارم دیا گیا اور اس میں اپنی تعلیمی قابلیت اور جاب اسکسپیرئنس لکھنے کا کہا گیا جب فارم پُر کر کے دیا تو اُنہوں نے سیکیورٹی کے نام پر 200/-رو پے وصول کےے اور کہا کہ یہ رقم آپ کو انٹر ویو کے بعد واپس کر دی جا ئے گی ۔ وہاں پر ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جیسے ورک شاپ شروع ہوا وہاں نوکری کی تلاش میں آئے موجود لوگوں کو اسکرین پر دنیا کے امیر لوگوں کے لائف اسٹائل دکھانا شروع کےے ۔ بین الاقوامی دوروں کے بارے میں بتایا گیا اور نوجوانوں کو سہانے خواب دکھائے گئے ، اپنے کچھ
آفیسرز کی پرو فائل دکھائیں جو کہ اُسی کمپنی میں کام کر کے ایک اعلیٰ عہدے تک پہنچے تھے ۔
مزید اپنی کمپنی کے بارے میں بتایا گیا کہ ہمارے کمپنی قدرتی جڑی بوٹیوں سے حلال ہومیو پیتھک دوائیاں اور اسی قسم کی مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے ۔ ہمارے یہاں مختلف نوکریاں ہیں آپ چاہیں تو آپ مارکیٹنگ کریں یا ایک ٹرینر بن کر دوسروں کو اپنی کمپنی کے بارے میں ٹرینڈ کریں انہوں نے اپنی کمپنی کے بارے صرف یہ چند معلومات فراہم کر مزید کچھ نہیں بتایا محض نوجوانوں کو سہانے خواب دکھائے اور ہمارے سامنے اپنے کچھ ملازمین میں سرٹیفیکٹس تقسیم کےے گئے ، آخر میں بتایا گیا کہ اگر آپ اِ س کمپنی کا حصہ بننا چا ہتے ہیں تو کل سے ہمارے تربیتی کلاسز کا آغاز ہو گا ، یہ کلاسزصرف چار روز تک جاری رہیں گی جس میں آپ کو آپ کا کام سکھایا جا ئے گا اس تربیت کا حصہ بننے کے
لئے آپ کو دو ہزار کا پاس لینا پڑے گا ۔
ورک شاپ کے بعد ایک نوجوان نے ہیڈ آف ایچ ۔ آر (HR)معلوم کیا کہ تربیت کے بعد ہمیں کس قسم کا کام سونپا جا ئے گا وہاں سے معلوم ہوا کہ یہ محض ایک دھوکا ہے ۔ جہاں جھوٹ کی بنیاد پر لوگوں کو نوکری کا جھانسا دیا جاتا ہے ، ہیڈ نے مزید بتایا کہ تربیت کے بعد ہمارے
مصنوعات جن میں دوائیاں ، صابن ، ٹوتھ پیسٹ اور اسی قسم کی دیگر چیزیں بھی شامل ہیں ۔
پہلے مرحلے میں وہ چیزیں آپ کو خریدنا پڑیں گی اور اُن کا استعمال اپنی روز مرہ زندگی میں کرنا ہو گا ، آپ کا لیول ٹو اسٹار سے شروع ہو گا اور جیسے ہی آپ زیادہ سے زیادہ لوگ تلاش کر کے اُنہیں اپنی کمپنی میں آنے کا کہیں گے اور اگر وہ اس کمپنی میں شامل ہو تے ہیں تو آپ کا لیول بڑھتا جا ئے گا ، ٹو اسٹار میں کم از کم آپ کو پچیس ہزار ماہانہ کما سکتے ہیں جیسے ہی آپ اپنی ٹیم ممبر بڑھاتے جائیںگے آپ کا لیول بڑھتا جا ئے گا اگر آپ ایٹ اسٹار لیول تک پہنچ گئے تو آپ کو بین الاقوامی دوروں پر بھی بھیجا جا ئے گا تب میں جا کر سمجھا جیسے ہم نوکری کی تلاش میں آئے ہیں ویسے ہی دوسرے بے روگار لوگوں کے تلاش کر کے انہیں سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کی بنیاد پر اس کمپنی میں لایا جا ئے گا اور اُنہیں بھی پھر یہ مصنوعات بیچی جائیں گی ۔ نوجوان نے مزید اس کمپنی کے بارے میں جاننے کے لئے انٹر نیٹ پر ایسی کمپنیوں کی تلاس کی تک جا کر اس سے معلوم ہوا کہ یہ سراسر ایک دھوکا ہے ایسی کمپنیاں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لئے ایسے لوگوں کو تلاش کرتی ہیں جو اُن کی یہ مصنوعات کریں ۔ایسی ہی بہت سی کمپنیوں کے بارے میں انتر نیٹ پر بہت سے لوگوں کے تحفظات موجود تھے کچھ لوگ ایسی کمپنیوں کے
فراڈ کو جان جاتے ہیں اور کچھ معصوم ان کے دھوکے میں آکر اپنے پیسوں سے فالتو مصنوعات خرید کر پھنس جاتے ہیں ۔
نیٹ ورک ماکیٹنگ کے نام پر ایسی بے شمار جعل ساز کمپنیاں دنیا بھر میں لوگوں کو لوٹ رہی ہیں ، ہمیں چاہےے کہ ایسی کمپنیوں کی جعل سازی
سے بچا جا ئے ۔
Comments
Post a Comment