Musrat Talpur -Profile




نام : مسرت ٹالپر 

رول نمبر : 2k15/MC/65

کلاس:BS-III
 پروفائل: بلال عباس خان





شوبز کی دنیا کے ستارے : بلال عباس خان

دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے اپنی قابلیت اور ذہانت کو استعمال
 کرتے ہوئے دنیا میں ایسا مقام حاصل کر لیتے ہیں جو ہر کسی کے مقدر میں نہیں ہوتا اور ایسے ہی لوگوں میں شمار پاکستان کی ایک پسنددیدہ شخصیت بلال عباس خان کی ہے جو کے اب شوبز دنیا کے پسنددیدہ ستارے بن چکے ہیں۔بلال عباس خان 4-june-1992کو کراچی میں پیدا ہوئے ،جن کا تعلق ایک تعلیم یافتہ خاندان سے ہے ،بلال نے اپنی ابتدائی تعلیم لاورینس کالج مری سے حاصل کی اور اس کے بعد بی بی ای Szabistکراچی سے کیا ۔
بلال کے والدین کی خواہش تھی کے وہ آرمی میں جائیں لیکن وہ بچپن سے ہی اداکاری میں دلچسپی رکھتے تھے اور آج ان کی یے دلچسپی حقیقت بن کر چاہنے والوں کے سامنے ہے اس کامیابی کی اصل وجہ ان کے گھر والوں کا سپورٹ ہے۔بلال عباس خان نے اپنے کریر کی شروعات چھوٹے ڈراموں سے کی انہوں نے کافی عرصہ NAPAکے ساتھ تھیٹر کیئے۔بلال کے پہلے ٹی وی سیریئل کی شروعات یوں ہوئی کے ان کے دوست نے ڈرامہ سیریئل ’سائیہ دیوار بھی نہیں ‘کی آڈیشن کے بارے میں بتایہ اور وہ کسی تیاری کے بغیرآڈ یشن میں چلے گئے ،ان کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اس ڈرامہ سیریئل کے لیے چنے گئے ۔اس کے بعد بلال عباس خان نے 2016 میں ڈرامہ سیریئل’’دمپخت ‘‘ 2017 میں ’’سانپ سیری ‘‘اور ’’رسم دنیا‘‘میں اداکار ی کا جوہر دکھایا اور اب حا ل ہی میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریئل’’او رنگریزہ ‘‘میں لیڈنگ رول ادا کر رہے ہیں۔بلال عباس خان نے ایک فلم ’’تھوڑا جی لے ‘‘میں بھی بطور اداکار کام کیا ہے۔
دنیا میں کوئی کسی کا آڈیئل ضرور ہوتا ہے اور اداکاری میں بلال عباس خان شارخ خان کو اپنا آ ڈیئل مانتے ہیں ایک انٹر ویو میں بلال کا کہنا ہے کہ میں بچپن سے ہی اداکار ی کا شوق رکھتا ہوں مجھے وہ یاد ہے جب میں نے شارخ خان کی فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘کا وہ سین دیکھا جس میں شارخ ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے اور اپنے گھر کی طرف جاتا ہے،مجھے وہ سین بہت یاد آیا تھا اور تب سے میں شارخ خان جیسااداکار بننا چاہتا ہوں،اور آج بلال عباس خان شارخ خان سے کچھ کم بھی نہیں۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Yousuf Laghari Profile by Nimra

Aqeel Ahmed Soomro

TWO OLD GOVERNMENT SCHOOLS OF HYDERABAD CITY