Hyderabad railway -Hamza


This topic is not approved. approval slip needed
Referred back. Send material of all memebrs in one file
Who are other group memebrs? 
نام:محمد حمزہ الحق
رول نمبر:Mc/2k15/51
کارگو۔ریلوے اسٹیشن حیدرآباد
پاکستان ریلوے کے ذریعے جہاں ہزاروں افراد روزانہ سفر کرکے اپنی منزل تک پہنچتے ہیں وہیں پاکستان ریلویز کی کارگو سروس کے ذریعے یومیہ کم و بیش 80لاکھ روپے کے رقم حاصل کی جاتی ہے۔
جس میں تین لاکھ روپے یومیہ بزنس ریکارڈ کیا جاتا ہے جس میں پھل سبزیاں کپڑے، برقے آلات گاڑیاں اور دیگر اشیاء کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک منتقل کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس تمام مر حلے کو ایک قانونی شکل دی جاتی ہے جس کے لیئے مختلف فارمز پر پارسل بھیجنے والے کی رضامندی بھی شامل ہوتی ہے۔
برقی آلات کے پارسل ریٹ ڈبل ہوتے ہیں اور پارسل ریٹ کا اندازا اسکے وزن اور پیمائش سے لگایا جاتا ہے۔
سامان کی بکنگ سے قبل پولیس جدید آلات سے مکمل چیک کر کے اپنی رپورٹ تیار کرتی ہے جس کے بعدمذکورہ سامان کو ٹوکن کے ساتھ بکنگ کیلیئے قابل قبول تصور کیا جاتا ہے۔جس کے بعد مذکورہ پارسل پر بھیجنے اور وصول کرنے والے کا نام درج کیاجاتا ہے تا کے سامان بحفاظت منزل تک پہنچ سکے اور اصل حقدار تک پہنچ جائے۔جبکہ ریلوے کا محکمہ خاص طور پرحیدرآباد اسٹیشن کے افسران اپنی کارگو سروس کو مثالی بنانے کے لیئے پردم کوشاں ہیں اور نازک سے نازک اشیاء کی ترسیل کا بیڑا اٹھانے کے ساتھ اسے منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
70سال سے کارگو کی سستی اور معیاری سروس فراہم کرنے والی ٹرینیں خستہ حال تو ہوتی ہیں مگر پر تاجروں کی اولین ترجیح یہ ہی ہوتی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف مالی فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ وقت مقررپر مال کی ترسیل بھی ممکن ہوتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ کارگو سروس ٹرین کیاایک ڈبے کو ۴ حصوں پر تقسیم کیا جاتا ہے اور ایک حصے میں2500 کلو تک وزن تک لادا جاتا ہے جس سے ایک ڈبے کا وزن 10ہزار کلو گرام تک ہوجاتا ہے۔ جب موسمی پھلوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو لوگوں کے تحائف بھیجنے کے سلسلے کے ساتھ ساتھ ان پھلوں کی تجارت کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے۔
آم کے سیزن میں تقریباً 3000 پیٹیاں اور جامن کی تقریباً 2500 ٹوکرے حیدرآباد سے دیگر شہروں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
سردیوں کے موسم کے شروع ہونے کے ساتھ ہی یومیہ مچلیوں کے 150 سے 200 کاٹن دیگر شہروں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
وہ تمام اسٹیشن جنکے اسٹاپ5منٹ سے کم ہیں ان تماماسٹیشن کی بکنگ چیف کمرشل مینیجرکے لیٹر نمبر:215-MC/141-PT-V/2012 کے تحت بکنگ بند کردی گئی ہے جن میں رحیم یار خان،صادق آباد،اوکاڑہ،چیچاوتنی،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورو کوٹ،نوشہروفیروز،پتوکی شامل ہیں۔
ایکانامی کلاس کے مسافروں کو 35کلو تک کارگو لیجانے کے اجازت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Yousuf Laghari Profile by Nimra

Aqeel Ahmed Soomro

TWO OLD GOVERNMENT SCHOOLS OF HYDERABAD CITY